چاۓ پینے سے ڈراؤنے خواب نہیں آتے جاپانی ماہرین
ٹائم 25 اپریل
جاپان کے کفار نے عشاق اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ چاۓ پینے سے ڈراؤنے خواب نہیں آتے جس کا کارن چاۓ میں پانے والے مقوی و مفرح مرکبات بتاۓ جاتے ہیں۔ میرا آپ سب سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا صرف چاۓ پینے سے کسی بھی قسم کے خوابوں کی بندش تو درکنار کیا ان کا تسلسل ہی ٹوٹ سکتا ہے؟ اگر ایسا ہو تو امریکہ صاحب جو اک عرصے سے فقط چاۓ کہ بل بوتے پہ تیل اور خون حاصل کر رہے ہیں بڑی مشکلات کا شکار ہو جائیں ۔ذرا تصور کیجئے کہ داؤدی پڑاؤ میں حشر بپا ہے صدرِ امریکہ ایک کونے میں خجل سے بیٹھے ہیں،وجہ صرف یہ ہے کہ ایک مسلم حکمران نے چاۓ پینے کے باوجود اپنے عوام کو گروی رکھنے سے انکار کر دیا۔ اب سی آئ اے والے کینیا و سیلون* پہ فوری حملے چاہتے ہیں کہ سیٹلائٹ فوٹیج کے مطابق ان ممالک سے تعلق رکھنے والے چاۓ کے کاشت کار اس سازش کے کرتا دھرتا ہیں۔ جے ہو
عشاق کا تو دارومدار ہی سگریٹ اور چاۓ پہ ہے تصور کیجئے کہ لیلیٰ کا باپ مجنوں کا کو ایک کپ چاۓ پیش کرتا ہے جس کے ختم ہوتے ہی وہ لیلیٰ کو کالو کالو پکارنا شروع کر دیتا ہے اور باقی عمر صحرا کی آبادی میں اضافہ کرتا رہتا ہے۔ رانجھا ہیر کی شادی خانہ آبادی میں چاۓ پیتا ہوا کیٹرنگ سروسز انجام دے رہا ہے۔ اور فرہاد ایک چاۓ خانے سے نکل کر تیشہ بیچتا ہے اور انہی پیسوں سے کاغذ قلم خرید کر عرضی نویسی شروع کر دیتا ہے۔
*مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہر دو مقامات کا چاۓ کی پیداوار میں وہی مقام ہے جو تیل کی پیداوار میں عرب شریف/موت کی کاشت میں امریکہ اور نقطہ ناتحقیق کی پیدائش میں ملکِ اسرائیل کا ہے
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــ
مسلمان ملکوں کے لئے نیا تبادلہ(ایکسچینج) پروگرام
جیو نیوز آن لائن
امریکہ بہادر نے مسلم ممالک کے لئے نۓ تبادلہ پروگرام کا اعلان کیا ہےجس کے نتیجے میں مسلمان ملکوں کو ترجیحی بنیادوں پہ حکمران اور ایجنٹ* فراہم کئے جائیں گے اور بدلے میں ان سے تیل اور گیس وصول کی جائیں گی۔ امریکہ نے کہا ہے کہ جدید فنون میں ماہر مسلمان خواتین کو ترجیحی بنیادوں پہ امریکہ میں ترقی کے کے مواقع فراہم کئے جایئں گے۔ صدرِ امریکہ نے اس موقع پہ اس خاتوں کو پیش کیا جس نے مخلوط جماعت کی امامت کرائ تھی۔ انہوں نے اس موقع پہ دو ارب ڈالر سے ایک فنون و ایجاد کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اس سلسلہ میں رقم کی فراہمی کے لئے کرزئ، مالکی اور زرداری صاحب سے رابطہ کیا گیا ہے اور نتائج حوصلہ افزاء ہیں۔
* بظاہر تو دونوں ایک ہی معلوم ہوتے ہیں مگر مخصوص حالات میں دونوں میں اتنا ہی فرق ہے جتنا دائیں اور بائیں ہاتھ میں ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــٓ
پہلی بار حکومت کو اسٹیبلیشمنٹ کی مدد حاصل ہے
ایکسپریس۔ آن لائن ایڈیشن 26 اپریل
وزیرِ اعطم صاحب نے نے فرمایا ہے کہ پہلی بار حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی پوری مدد حاصل ہے ہم سب ایک ہیں، ہم نے حصے طے کر لئے ہیں جو لوگ کسی خوس فہمی میں مبتلا ہیں انہیں چاہئے کہ وہ باز آ جائیں اس بار ہم نے دسترخوان ہی وسیع بچھایا ہے سو کسی کو اسے اسے لپیٹنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ اٹھارویں ترمیم کے کے بعد بااختیار اور طاقتور وزیرِ اعظم ہیں۔ اس کا مظاہرہ انہوں نے اپنی مرضی سے بیت الخلا جا کر اور گھی کا کنستر اٹھا کر کیا۔ دوسری جانب بھارت کے مشیرِ براۓ پاکستانی خزانہ نے اعلان کیا ہے فی الحال بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاۓ گا کیونکہ ہم پوری دیگ کھانا چاہتے ہیں جس کے لئے ٹھنڈا کرنا ضروری ہے۔
ایف سی کے سابق سپریٹنڈنٹ کے خلاف نیب ریفرینس
جیو نیوز آن لائن
ایف سی کے سابق سیریٹنڈنٹ کے خلاف ملازمت کے دوران صرف ایک کڑوڑ اٹھارہ لاکھ روپیہ کمانے پر ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام اس بات پہ چیں بچیں ہیں کہ زرو خان نے صرف ایک کڑوڑ کمایا۔ جبکہ سیٹ انکو وہ فراہم کی گئ تھی جہاں روپیہ بارش کی طرح برستا تھا۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے بھی بچے ہیں جن کے خرچے اس مہنگائ کے دور میں پورے کرنے پڑتے ہیں اب ہمارے بچے تو اس ایک شخص کی عاقبت نا اندیشئ کی وجہ سے بھوکے رہ گۓ نا، تفصیلات کے مطابق مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لئے نیب حکام نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــ
اجمل قصاب کو پاکستان کےحوالے کرنے پہ غور شروع کر دیا ہے۔بھارت
جنگ آن لائن ایڈیشن 26 اپریل
بھارت نے اجمل قصاب کو پاکستان کےحوالے کرنے پہ غور شروع کر دیا ہے خبروں کے مطابق اجمل قصاب نے کلمہ بھی سیکھ لیا ہے اور اسے "خ" بولنے کی پریکٹس بھی ہو گئ ہے۔ جیل حکام نے اس خبر کا خیر مقدم کیا ہے ان کے مطابق حالانکہ اجمل ڈیوٹی پہ تعینات گارڈز کو ہر تھوڑی دیر بعد "جے رام جی کی " بولتا تھا مگر پھر بھی وہ گارڈز پتلوںوں پہ دس گنا خرچہ کروا رہے تھے اور اس کو "اجمل بھائ " بولتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق جیل حکام کے را سے تعلقات اس کیس کے بعد ناچاقی کی حد تک خراب ہو چکے ہیں اور وہ آئندہ اتنا دلیر بندہ بھیجنے پہ ستی ہونے کی دھمکی دے رہے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــ

بہت اچھی۔
ReplyDelete